ساہیوال، خطرناک اشتہاری مجرم با اثر سیاسی شخصیت کے ڈیرہ سے گرفتار

اتوار 15 اکتوبر 2017 18:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) پولیس نور شاہ نے توت والا میں چھاپہ مار کر ایک با اثر سیاسی شخصیت کے ڈیرہ سے خطر ناک اشتہاری مجرم خالد پرویز کالی کو گرفتار کر لیا ملزم اغواء، ڈکیتی اور اقدام قتل کی کئی واراتوں میں پولیس کو مطلوب تھا آج پولیس نور شاہ نے اورنگ زیب تھانیدار کی قیادت میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

اشتہاری خالد پرویز کالی نے تھانہ گوگیرہ کے علاقہ سے ایک زمیندار کو اغواء کر لیا تھا اور اس مقدمہ میں بھی مفرور ہے ۔ اشتہاری خالد پرویز کالی کا ایک بھائی کچھ عرصہ قبل پولیس مقابلہ میں مارا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :