امریکی خاتون کا ریپ ہوا، نہ بچہ قتل کیا گیا، الزامات بدنام کرنے کیلئے لگائے جا رہے ہیں ،ْ طالبان

اتوار 15 اکتوبر 2017 18:41

امریکی خاتون کا ریپ ہوا، نہ بچہ قتل کیا گیا، الزامات بدنام کرنے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) طالبان نے گزشتہ ہفتے آزاد کرائے گئے امریکی کینیڈین جوڑے کی اہلیہ کو دوران حراست جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور ان کی نوزائیدہ بچی کو ہلاک کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ جوڑا دشمن کے ہاتھوں میں ہے اور اسے مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ وہی کہے تو اسے بتایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا نے طالبان کی طرف سے 15 اکتوبر کو جاری کردہ ایک ای میل کے حوالے سے بتایا کہ اغواء کی جانے والی امریکی خاتون کا دوران قید ریپ کیا گیا اور نہ ہی اس کی نوزائیدہ بچی کو ہلاک کیا گیا تھا۔ ای میل میں کہا گیا کہ اب یہ جوڑا دشمن کے ہاتھوں میں ہے اور اسے مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ وہی کہے جو اسے بتایا جا رہا ہے ،ْ طالبان کا کہنا ہے کہ یہ الزامات صرف انہیں بدنام کرنے کیلئے لگائے جا رہے ہیں۔طالبان کے مطابق دوران قید امریکی کینیڈین جوڑے کو ایک منٹ کیلئے بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :