پاک امریکہ تعلقات میں بہتری پر راہول گاندھی کی نریندر مودی پر تنقید

اتوار 15 اکتوبر 2017 18:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی سیاستدان کے سرکاری اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کی سفارتی پالیسی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

راہول گاندھی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مودی جی جلدی کیجئے ،ْڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دفعہ گلے لگانے کا وقت آگیا ہے ،ْخیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم کے حالیہ امریکی دوروں کے دوران بین الاقوامی میڈیا نے نریندر مودی کو کئی بار ڈونلڈ ٹرمپ سے بغلگیر ہوتے دکھایا تھا ،ْبے جی پی مخالف راہول گاندھی کا یہ پیغام سماجی رابطہ ویب سائٹ پر دھڑا دھڑ شئیر کیا جاتا رہا خیال رہے کہ پاک فوج کے ایک آپریشن کے دوران کینیڈین خاندان کی بازیابی کا امریکا نے خیرمقدم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :