دین اسلام اور کلمہ حق کی بنیاد عشق مصطفیٰ ہے، حُب رسول سے سرشار غلامِ مصطفیٰ کے سامنے دینا کی ہر طاقت،اقتدار ،اختیار اور دولت حقیر ترین،بے معنی ہوجاتی ہے،عشق رسول کی وجہ سے ہر مسلمان عقیدہ ئِ ختم نبوت اور نامو س رسالت پر اپنی جان کا نذرانہ کیلئے تُلا بیٹھا ہے ،

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سجادہ نشین دربا ر عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیرپیر خواجہ شمس العارفین کا خطاب

اتوار 15 اکتوبر 2017 18:21

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم پا کستان راجہ پرویز اشرف اور سجادہ نشین دربا ر عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیرپیر خواجہ شمس العارفین نے کہا ہے کہ دین اسلام اور کلمہ حق کی بنیاد عشق مصطفیٰ ہے، حُب رسول سے سرشار غلامِ مصطفیٰ کے سامنے دینا کی ہر طاقت،اقتدار ،اختیار اور دولت حقیر ترین بلکہ بے معنی ہوجاتی ہے اور عشق رسول کی وجہ سے ہر مسلمان عقیدہ ئِ ختم نبوت اور نامو س رسالت پر اپنی جان کا نذرانہ کیلئے تُلا بیٹھا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بڑکی چوہان میں شیراز چوہان،جمیل چوہان برادران کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب میں کیا ،آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیا ت سیکرٹری جنرل ٹکاخان کے معاون خصوصی وگوجرخان پریس کلب کے صدر منیر احمد ملہوترہ ،پی پی پی رہنماسابق جنر ل سیکرٹری بار ملک آصف اکرام ایڈووکیٹ، راجہ عمران کامی،مرزا عبدالرحمن مرزا بھی اس محفل مقدسہ میں شریک تھے ،آئی این پی کے مطابق راجہ پرو یز اشرف نے کہا کہ اولیاء کرام کے حجرے دین اسلام کی ترویج واشاعت کے حقیقی مراکز ہیںجوعقیدہ ختم نبوت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،سابق وزیراعظم نے مزیدکہاکہ ناموس ِرسالت سے چھیڑ چھاڑ کر نیوالے حکمران طبقہ کو غیر مسلم آقائوں کے سامنے جھکنے کی بجائے اپنے ایمان کو مضبوط بنانا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے مرحلہ پر یو ٹیوب کی ہٹ دھرمی پر یہاں ملک گیر سطح پر قوم کی جانب سے طے شُدہ یوم احتجاج کو یوم تشکر میں تبدیل کر تے ہوئے بحیثیت وزیراعظم پاکستان پوری ایمانی قوت کے ساتھ یو ٹیوب پروطن عزیز میں مکمل پابندی لگا دی جواِنکے بعد کے حکمرانوں نے ختم کی ،قبل ازیں پیر صاحب نیریاں شریف خواجہ شمس العارفین نے گوجرخان کی سب سے بڑی مرکزی جامع مسجد جی ٹی روڈ مسجد فیضان مدینہ میں غیر معمولی بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اسلام کے قلعے اور اسلامی حکمرانوں خاص طو ر پر نبی آخرالزماں حضر ت محمد مصطفیٰ اور خلفائے راشد ین کے دور میں ایوانِ اعلیٰ رہے مگر دین مخالف قوتوں نے مخصوص پروپیگنڈہ کے ذریعہ آج دین اور سیاست کو الگ الگ کر دینے کے بعد دین اسلام کی حقیقی بنیاد عقیدہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے اپنے آلہ کار حکمرانوں اور حکومتوں کو استعمال کر نے کی کوششیں جاری رکھی ہو ئی ہیں مگر یہ اٹل حقیقت ہے کہ حقیقی مسلمان اپنی زندگی میں ناموس رسالت پر آنچ نہیں آنے دے سکتا ،کلمہ حق کے نام پر حاصل کی گئی مملکت ِ پاکستان کے ہر باسی اورحکمران کو مصلحت اندیشی ترک کرنا ہوگی، اجتماع سے میزبان خطیب علامہ محمود الحسن چوہان نے بھی خطاب کیا ،پیر صاحب نے مزید کہا کہ عالمی طاقتیں لیبیا ،شام ،لبنان و فلسطین کی طرح یہاں بھی اپنا سِکہ قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،پاکستانی قوم کوچاہئے کہ وہ اپناایمان ٹٹولتے ہوئے ناموس رسالت کے قوانین اور عقیدہ ختم نبوت سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں سے کوہر میدان اور ہر سطح پر سبق سکھائیں

متعلقہ عنوان :