Live Updates

بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے شریف خاندان نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے، الیکشن لڑنے کیلئے نوازشریف نے آئی ایس آئی سے مہران بینک کے ذریعے پیسے لئے، آصف زرداری شکل سے ہی بڑا ڈاکو لگتا ہے،خواجہ آصف امریکہ میں کہتا ہے کہ نوازشریف کو بھارت سے دوستی پر نکالا گیا، اگر باہر مقیم پاکستان 20ارب ڈالر نہ بھیجیں تو ہمارے پاس ملک چلانے کیلئے پیسہ ہی نہیں ہے ،سینما کے ٹکٹ بیچنے والے کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں،قتدار میں آکر اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کو کرپشن کہتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ورکرز کنونشن سے خطاب

اتوار 15 اکتوبر 2017 18:20

"اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے شریف خاندان نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے، الیکشن لڑنے کیلئے نوازشریف نے آئی ایس آئی سے مہران بینک کے ذریعے پیسے لئے،، آصف زرداری شکل سے ہی بڑا ڈاکو لگتا ہے،خواجہ آصف امریکہ میں کہتا ہے کہ نوازشریف کو بھارت سے دوستی پر نکالا گیا، اگر باہر مقیم پاکستان 20ارب ڈالر نہ بھیجیں تو ہمارے پاس ملک چلانے کیلئے پیسہ ہی نہیں ہے ،سینما کے ٹکٹ بیچنے والے کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں،قتدار میں آکر اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کو کرپشن کہتے ہیں ۔

وہ اتوار کو ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ جو قائداعظم کی جدوجہد تھی وہی تحریک انصاف کی جدوجہد ہے ، میں پاکستان میں ایک ہی لیڈرقائداعظم محمد علی جناح کو مانتا ہوں ، قائداعظم سمجھ گئے تھے کہ کانگریس کا مقصد ہندوئوں کی آزادی تھی ، قائداعظم نے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے حصول کیلئے جدوجہد کی ، کئی لوگ ابھی بھی کہتے ہیں کہ پاکستان نہیں بننا چاہیے تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر باہر مقیم پاکستان 20ارب ڈالر نہ بھیجیں تو ہمارے پاس ملک چلانے کیلئے پیسہ ہی نہیں ہے ، 9ستمبر کے بعد پوری دنیا میں پاکستانیوں کیساتھ براسلوک کیا گیا ، مجھے امریکہ میں ایک دفعہ 4گھنٹے اور دوسری دفعہ 6گھنٹے روکا گیا ،پاکستان ایک مقروض ملک ہے اسے پوچھنے والا کوئی نہیں ، بمبینوسینما کے ٹکٹ بیچنے والے کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کو کرپشن کہتے ہیں ، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ، پی ٹی آئی میں وہ لوگ آگے آئیں گے جو اپنے آپ سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچیں گے ، ملک کو نئی سیاست کی ضرورت ہے ، آج دنیا میں پاکستان پاسپورٹ کی کوئی عزت نیہں ہے ، نوازشریف اور زرداری کبھی سسٹم نہیں بننے دیں گے ، ٹیلنٹ کو استعمال کرنے کیلئے ملک میں سسٹم نہیں ہے ، اگر سسٹم ٹھیک ہو وت ساری دنیا سے پاکستانی پاکستان آکر کام کرنے کو تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں ، عوام کی فلاح وبہبود اور تعلیم پر پیسہ خرچ نہیں کیا گیا ، یہ چار دن جی ٹی روڈ پر لگا دیتے ہین کہ مجھے کیوں نکالا ، جے آئی ٹی کے باہر کہتے ہیں کہ میرے سوالوں کا جواب نہیں دیا ، کرپٹ سیاستدانوں کے ایل این جی پر چار سال ضائع کر دیے ۔ ہماری خیبرپختونخوا میں سٹیٹس کو سے یہ جنگ چل رہی ہے کہ ہم خیبرپختونخوا میں اسپتالوں کا نظام ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ، وہاں پر میرٹ لانا چاہتے ہیں اور سٹیٹس کو والے وہاں میرٹ نہیں چاہتے ،پرائیویٹ اسپتال اس لئے سرکاری اسپتالوں سے آگے ہیں کہ وہاں پر میرٹ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے اوپر کرپٹ لوگ بٹھا دیے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ آج پختونخوا کی پولیس مثالی بن چکی ہے ، ہم کے پی کے میں بہترین آئی جی لائے اور پولیس کو ٹھیک کیا ، حکمرانوں نے سول سروس کو تباہ کردیا ہے ، ہم عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے طرز پر پالیسی بنائیں گے ، کے پی کے میں کسی سیاسی مخالف پر ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب پولیس والے بھی کے پی کے والا نظام چاہتے ہیں ، خوشحالی ایک منظم قانو کے رائج ہونے سے آئے گی ، یہ ساری میگا پراجیکہٹس پیسہ بنانے کیلئے ہیں ، آج پاکستان میں غریب تڑپ رہے ہیں ، ہمیں دوستوں اور رشتہ داریوں پر نہیں میرٹ کا نظام لانا ہے ، تمام اداروں میں کرپٹ لوگوں کو بٹھایا گیا ہے ،وزیرخزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث اور ایف بی آر میں کرپٹ لوگ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں سیاست کا کلچر تبدیل ہوگیا ہے ، حکمران پیسہ باہر لے گئے ہیں ، (ن) لیگ کے جلسے میں قیمے کے نان کا لالچ دے کر بلایا جاتا ہے ، تحریک انصاف حقیقی جمہوریت بڑھ رہی ہے ، شریف خاندان کا تکبر دیکھنے والا تھا ، شریف مافیا ہر قسم کی کوشش کرے گا کہ ان پر فردجرم عائد نہ ہو، ریاست کا شریف خاندان کے خلاف کیس چل رہا ہے اور ریاست ہی شریف خاندان کو بچانے کیلئے لگی ہوئی ہے ، یہ جسٹس قیوم جیسے ججز چاہتے ہیں ، احسن اقبال سب سے بڑا فراڈ ہے، اس نے جنرل ضیاء کے دور سے اپنے سیاسی کیئرئر کا آغاز کیا ۔

بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے شریف خاندان نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے ۔ لیکشن لڑنے کیلئے نوازشریف نے آئی ایس آئی سے مہران بینک کے ذریعے پیسے لئے،۔ انہوں نے 1996میں فاروق لغاری کیساتھ مل کر بینظیر بھٹو کی حکومت گرائی ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سے باہر آکر مریم نواز آسکر ونگ پرفارمنس دکھانے کی کوشش کرتی ہیں ، شریف خاندان ڈاکے مار کر معصوم شکلیں بناتا ہے ، آصف زرداری شکل سے ہی بڑا ڈاکو لگتا ہے، آصف زرداری اور اس کی بہن نے میرے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے اس کے علاوہ شہباز شریف، نجم سیٹھی اور اسحاق ڈار کے بچوں نے بھی میرے خلاف اربوں روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے کہ ایک دفعہ پھر سڑکوں پر آنا پڑے گا ، ہماری ہر طرح کی پریکٹس ہوگئی ہے ، پاک فوج خود کہہ رہی ہے کہ ہم آئین اورجمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں ، خواجہ آصف امریکہ میں کہتا ہے کہ نوازشریف کو بھارت سے دوستی پر نکالا گیا ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے حسین حقانی کیساتھ مل کر امریکہ میں پروپیگنڈا کیا ، بات کچھ اور ہوتی ہے اور ڈیزل درمیان میں آجاتا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات