Live Updates

اب فوج اورعدلیہ کوبدنام کیا تواسلام آباد میں عوام کا سمندرلیکرآئیں گے، عمران خان

میں فوج کیساتھ کھڑاہوں،ہم کھڑے نہیں ہوں گے توکیا بھارت یا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کھڑا ہوگا؟ مریم نوازآسکروننگ پرپرفارمنس دکھانے کی کوشش کرتی ہیں،احسن اقبال سب سے بڑا فراڈ ہے،اس پربہت غصہ ہے کچھ الٹ نہ کہہ دوں،شریف معصوم شکل بناتے ہیں،آصف زرداری شکل سے ڈاکولگتا ہے وہ چھپا نہیں سکتا۔اسلام آباد میں ورکرزکنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اکتوبر 2017 18:06

اب فوج اورعدلیہ کوبدنام کیا تواسلام آباد میں عوام کا سمندرلیکرآئیں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خبردارکیا ہے کہ فوج اور عدلیہ کوبدنام کیاتواسلام آبادمیں عوام کاسمندرلیکرآئیں گے،میں فوج کیساتھ کھڑاہوں،ہم کھڑے نہیں ہوں گے توکیا بھارت یااسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کھڑا ہوگا؟ مریم نوازآسکروننگ پرپرفارمنس دکھانے کی کوشش کرتی ہیں،احسن اقبال سب سے بڑا فراڈ ہے،اس پربہت غصہ ہے کچھ الٹ نہ کہہ دوں،شریف معصوم شکل بناتے ہیں،آصف زرداری شکل سے ڈاکولگتا ہے وہ چھپانہیں سکتا۔

انہوں نے آج اسلام آبادمیں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ احسن اقبال سب سے بڑافراڈہے۔احسن اقبال آج بڑامفکربن کرکہتاہے کہ فوج کونہیں آنے دیں گے۔احسن اقبال نے جنرل ضیاء کے دورمیں اپناکیرئیرشروع کیا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال جنرل ضیاء کے پیچھے تقریبات میں نعتیں پڑھتاہے۔احسن اقبال کے بارے میں کچھ اور نہ کہہ دوں مجھے اس پربہت غصہ آرہا ہے۔

انگریزی میں دھمکیاں دیتاہے ۔عمران خان نے کہاکہ شریف معصوم شکل بناکرآجاتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟ آصف زرداری شکل سے ڈاکولگتاہے،آصف زرداری چھپاناچاہے بھی تونہیں چھپاسکتا۔لیکن آصف زرداری کوکرپشن کی فکرقیامت کی نشانی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کیلئے ایک ارب کوئی چیزہی نہیں ہے۔ایک ارب زرداری،ایک ارب فریال تالپور،10ارب شہبازشریف اور اسحاق ڈارنے ہرجانہ کیاہے۔

عمران خان نے کہاکہ شریف معصوم شکل بنالیتے ہیں۔مریم نوازمعصوم شکل بناکرآسکروننگ پرپرفارمنس دکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔دنیامیں ایساکوئی قانون نہیں کہ مجرم کوپارٹی کاصدربنادیاجائے۔لیکن انہوں نے 300ارب روپے کی کرپشن والے کوپارٹی کاصدربنادیا۔ان کوجسٹس قیوم جیسے ججزکی عادت پڑی ہوئی ہے کہ فون اٹھاؤاور کہوکہ فیصلہ دے دو۔عمران خان نے کہاکہ ان لوگوں نے اپنی چوری بچانے کیلئے پاک فوج کوبدنام کیا۔

زرداری نے حسین حقانی سے ملکرامریکا سے کہا ہمیں فوج سے بچاؤ،میموگیٹ میں فوج کوبدنام کیا گیا۔ ڈان لیکس سے فوج کوبدنام کرنے سے شروع ہوئے،خواجہ آصف نے کہاکہ نوازشریف کوانڈیا سے دوستی کے باعث نکالا گیا۔انہوں نے کہاکہ فوج نے کہاکہ ہم مارشل لاء نہیں لگانا چاہتے۔لیکن یہ ان کوبدنام کرنے لگے ہوئے ہیں۔فوج نے کہاکہ آئین و قانون کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عمران خان پاک فوج کے ساتھ کھڑاہے۔اگرہم کھڑے نہیں ہوں گے توہندوستان یاسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کھڑاہوگا؟ فوج قربانیاں دے رہی ہے اور یہ ان کوبدنام کررہے ہیں۔فوج اور عدلیہ بدنام کیا گیا تومجھے لگتاہے کہ آخری اسٹریٹ موومنٹ کرناپڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف بنانے کا کیا مقصد تھا؟ کیونکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے لوگ مایوس ہوچکے ہیں۔

قائداعظم کی جدوجہدہی تحریک انصاف کی جدوجہدہے۔پاکستان میں صرف قائداعظم کوہی لیڈرمانتاہوں۔کئی لوگ ابھی بھی کہتے ہیں کہ پاکستان نہیں بنناچاہیے۔قائداعظم دنیابھرمیں نمبرون وکیل تھے،سب سے زیادہ فیس تھی۔وہ اپنے مئوقف پرقائم رہے کہ علیحدہ پاکستان بنناچاہیے۔ان کوعلم تھا کہ ان کوٹی بی ہے۔انگریزکہتے تھے کہ قائداعظم علیحدہ پاکستان اپنے لیے بناناچاہتے ہیں۔

لیکن قائداعظم پاکستان اپنے لیے پاکستان نہیں بناناچاہتے تھے۔ان کی پیارمحبت ہمارے دلوں میں قائم رہے گا۔اس کے برعکس گاندھی ہندوؤں کیلئے ملک بناناچاہتے تھے۔گاندھی کہتے تھے کہ ہندوؤں کی اصل جماعت کانگریس ہے۔انہوں نے کہاکہ آج دنیامیں سبزپاسپورٹ کی عزت نہیں۔نائن الیون کے بعدنوجوانوں کوجیلوں میں ڈالاگیا۔مقدونیہ میں دہشتگرد کہہ کرپاکستانیوں کوماردیاگیا۔

قرضے لینے والوں نے پاکستان نے اس مقام تک پہنچایا۔امریکا ہم سے پھرڈومور کامطالبہ کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ 1960ء میں ایوب خان امریکاجاتاہے توجانسن ایئرپورٹ استقبال کرنے جاتاہے۔شیخ زیدجب پاکستان آتاتوڈپٹی کمشنراس کااستقبال کرتاتھا۔لیکن ان سیاستدانوں نے ملک کواس مقام پرپہنچایاہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں بھائیوں کے بچے اربوں پتی بن چکے ہیں۔

میاں شریف کے 7بیٹے تھے۔یہ دوبھائی جوسیاست میں آئے یہ ارب پتی ہیں جبکہ دوسرے کاروباری لوگ ہیں۔عمران خان نے کہاکہ اسی طرح بمبینو سینما کے ٹکٹ بیچنے والے کے 600ارب باہرپڑے ہیں۔اقتدارمیں آکراپنی ذات کوفائدہ پہنچاناکرپشن ہے۔آج سیاستدانوں کوبرابھلااس لیے کہاجاتاہے توٹھیک کہتے ہیں کیونکہ وہ کرپٹ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اتنے خوش قسمت ہیں کہ ہم انٹرنیشنل لیول کاسسٹم بناناچاہیں بناسکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس لوگ ہیں۔

یورپ میں ہرادارے میں قابل لوگ بیٹھے ہیں۔پاکستان میں کوئی اچھاہسپتال نہیں ہے۔ہمارے ہاں ٹیلنٹ ہے لیکن ٹیلنٹ کوآگے لانے کاسسٹم ہی موجودنہیں۔کیونکہ آصف اور نوازآنے ہی نہیں دیتے۔انہوں نے کہاکہ ہم جوپارٹی بناناچاہتے ہیں اس میں صرف میرٹ دیکھاجائے گا۔انصاف کے نظام ایک پہلو قانون ہے دوسراپہلومیرٹ ہے۔جے آئی ٹی کے باہرکھڑے ہوکرکہتے ہیں میرے سوالوں کاجواب نہیں دیا اس سے پتاچلتاہے کہ طاقتوربالادستی چاہتاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ہسپتالوں میں میرٹ کانظام لاناچاہتے ہیں جبکہ ان کوسرکاری ہسپتالوں کی عادت پڑی ہوئی ہے ۔سنیارٹی کواوپرلے کرآتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غربت کے خاتمے کیلئے چین کاماڈل لیکرآؤں گا،دورہ چین میں ان کے ماڈل کواسٹڈی کریں گے۔جب غریبوں کواوپرلے کرآئیں گے تواللہ بھی ساتھ دے گا۔کرپٹ لوگوں نے 30ہزارارب کاحساب دیناہے یہ مظلوم بن کرپھررہے ہیں۔

ہم نے ان کامقابلہ کرنے کیلئے دوستیاں یارشتہ داریاں نہیں بلکہ نظام لیکرآناہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سوشل میڈیااور سیاسی جلسوں کااوپن کلچرمتعارف کروایا۔اسی طرح آن لائن کارڈسے ورکرزکے ساتھ بات چیت کیاکروں گا۔ورکرزکی مشاورت سے ٹکٹ دیاکروں گا۔ہم نے ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔ویب سائٹ سے پورے ملک میں ورکرزکوپتاچل جائے گاکہ ہم کیاسوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شریف مافیاکی پوری کوشش ہے کہ منی لانڈرنگ پران کوسزانہ ہوسکے۔کیونکہ ان کے ساری جائیدادمنجمدہوجائے گی۔300ارب روپیہ ساراضبط ہوجائے گا۔اس لیے شریف خاندان کوجمہوریت بے شک چلی جائے لیکن پیسابچاناچاہتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات