Live Updates

ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے چین کا ماڈل لے کر آئیں گے، عمران خان

نوازشریف اورزرداری کی موجودگی میں ٹیلنٹ آگے نہیں بڑھ سکتا،زرداری نے بمبینو سینما کے ٹکٹ بیچ600ارب بنائے،نوازشریف نے کہامجھے کیوں نکالا؟صرف300ارب چوری کیے ہیں،ورکرز کارڈزسسٹم کیلئے ویب سائٹ لانچ کردی،سوشل میڈیااور جلسوں کاسیاسی کلچرہم نے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کاورکرزکنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اکتوبر 2017 17:47

ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے چین کا ماڈل لے کر آئیں گے، عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء ) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں،غربت کے خاتمے کیلئے چین کا ماڈل لے کرآؤں گا، نوازشریف اور زرداری کی موجودگی میں ٹیلنٹ آگے نہیں بڑھ سکتا،مخالفین نے چھ چھ باریاں لیں،ہم انصاف اورمیرٹ کانظام لیکرآئیں گے،زرداری نے بمبینو سینما کے ٹکٹ بیچے600ارب باہرپڑے ہیں،صرف300ارب چوری کیے،نوازشریف نے کہامجھے کیوں نکالا؟ ہیں،پاکستان میں صرف قائداعظم کوہی لیڈرمانتاہوں۔

انہوں نے آج ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف بنانے کاکیامقصدتھا؟کیونکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے لوگ مایوس ہوچکے ہیں۔قائداعظم کی جدوجہدہی تحریک انصاف کی جدوجہدہے۔پاکستان میں صرف قائداعظم کوہی لیڈرمانتاہوں۔

(جاری ہے)

کئی لوگ ابھی بھی کہتے ہیں کہ پاکستان نہیں بنناچاہیے۔قائداعظم دنیابھرمیں نمبرون وکیل تھے،سب سے زیادہ فیس تھی۔

وہ اپنے مئوقف پرقائم رہے کہ علیحدہ پاکستان بنناچاہیے۔ان کوعلم تھا کہ ان کوٹی بی ہے۔انگریزکہتے تھے کہ قائداعظم علیحدہ پاکستان اپنے لیے بناناچاہتے ہیں۔لیکن قائداعظم پاکستان اپنے لیے پاکستان نہیں بناناچاہتے تھے۔ان کی پیارمحبت ہمارے دلوں میں قائم رہے گا۔اس کے برعکس گاندھی ہندوؤں کیلئے ملک بناناچاہتے تھے۔گاندھی کہتے تھے کہ ہندوؤں کی اصل جماعت کانگریس ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج دنیامیں سبزپاسپورٹ کی عزت نہیں۔نائن الیون کے بعدنوجوانوں کوجیلوں میں ڈالاگیا۔مقدونیہ میں دہشتگرد کہہ کرپاکستانیوں کوماردیاگیا۔قرضے لینے والوں نے پاکستان نے اس مقام تک پہنچایا۔امریکا ہم سے پھرڈومور کامطالبہ کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ 1960ء میں ایوب خان امریکاجاتاہے توجانسن ایئرپورٹ استقبال کرنے جاتاہے۔شیخ زیدجب پاکستان آتاتوڈپٹی کمشنراس کااستقبال کرتاتھا۔

لیکن ان سیاستدانوں نے ملک کواس مقام پرپہنچایاہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں بھائیوں کے بچے اربوں پتی بن چکے ہیں۔میاں شریف کے 7بیٹے تھے۔یہ دوبھائی جوسیاست میں آئے یہ ارب پتی ہیں جبکہ دوسرے کاروباری لوگ ہیں۔عمران خان نے کہاکہ اسی طرح بمبینو سینما کے ٹکٹ بیچنے والے کے 600ارب باہرپڑے ہیں۔اقتدارمیں آکراپنی ذات کوفائدہ پہنچاناکرپشن ہے۔آج سیاستدانوں کوبرابھلااس لیے کہاجاتاہے توٹھیک کہتے ہیں کیونکہ وہ کرپٹ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم اتنے خوش قسمت ہیں کہ ہم انٹرنیشنل لیول کاسسٹم بناناچاہیں بناسکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس لوگ ہیں۔یورپ میں ہرادارے میں قابل لوگ بیٹھے ہیں۔پاکستان میں کوئی اچھاہسپتال نہیں ہے۔ہمارے ہاں ٹیلنٹ ہے لیکن ٹیلنٹ کوآگے لانے کاسسٹم ہی موجودنہیں۔کیونکہ آصف اور نوازآنے ہی نہیں دیتے۔انہوں نے کہاکہ ہم جوپارٹی بناناچاہتے ہیں اس میں صرف میرٹ دیکھاجائے گا۔

انصاف کے نظام ایک پہلو قانون ہے دوسراپہلومیرٹ ہے۔جے آئی ٹی کے باہرکھڑے ہوکرکہتے ہیں میرے سوالوں کاجواب نہیں دیا اس سے پتاچلتاہے کہ طاقتوربالادستی چاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ہسپتالوں میں میرٹ کانظام لاناچاہتے ہیں جبکہ ان کوسرکاری ہسپتالوں کی عادت پڑی ہوئی ہے ۔سنیارٹی کواوپرلے کرآتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غربت کے خاتمے کیلئے چین کاماڈل لیکرآؤں گا،دورہ چین میں ان کے ماڈل کواسٹڈی کریں گے۔

جب غریبوں کواوپرلے کرآئیں گے تواللہ بھی ساتھ دے گا۔کرپٹ لوگوں نے 30ہزارارب کاحساب دیناہے یہ مظلوم بن کرپھررہے ہیں۔ہم نے ان کامقابلہ کرنے کیلئے دوستیاں یارشتہ داریاں نہیں بلکہ نظام لیکرآناہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سوشل میڈیااور سیاسی جلسوں کااوپن کلچرمتعارف کروایا۔اسی طرح آن لائن کارڈسے ورکرزکے ساتھ بات چیت کیاکروں گا۔ورکرزکی مشاورت سے ٹکٹ دیاکروں گا۔

ہم نے ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔ویب سائٹ سے پورے ملک میں ورکرزکوپتاچل جائے گاکہ ہم کیاسوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شریف مافیاکی پوری کوشش ہے کہ منی لانڈرنگ پران کوسزانہ ہوسکے۔کیونکہ ان کے ساری جائیدادمنجمدہوجائے گی۔300ارب روپیہ ساراضبط ہوجائے گا۔اس لیے شریف خاندان کوجمہوریت بے شک چلی جائے لیکن پیسابچاناچاہتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات