خضدار میں ٹریفک حادثہ، ایکسائز انسپکٹر جاں بحق، دوسرے دو ساتھی زخمی

اتوار 15 اکتوبر 2017 17:41

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) خضدار میں ٹریفک حادثہ ایکسائز انسپکٹر جاں بحق اور اس کے دوسرے دو ساتھی زخمی تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح خضدار کے علاقہ سورگز کے قریب رتوڈیرو شاہراہ پر وٹز گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ہیوی ٹریکٹرسے ٹکراکر دور جاکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایکسائز انسپکٹر عبدالرزاق جمالدینی موقع پر جاں بحق جب کہ اس کے دیگر دوساتھی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثہ مین جاں بحق ہونے والاایکسائز انسپکٹر عبدالرزاق نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء سابق تحصیل ناظم خضدار محمد آصف جمالدینی کا بھائی تھا۔