عارف والا، جعلی چیک دینے پر2 کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج

اتوار 15 اکتوبر 2017 17:40

عارف والا۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء)لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر2 کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 71/EBکے رہائشی محمد ماجد نی490000 روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر علی سکنہ محلہ ضیاء نگر کے خلاف اور مکہ مدینہ موٹرز کے مالک محمد حسین نے 3 لاکھ روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر کاشتکار شاہد سکنہ42/EB کے خلاف تھانہ میں الگ الگ مقدمہ درج کرادیا۔