لیسکو نے گزشتہ ماہ 5گرڈ اسٹیشنز پر 40 ایم وی اے کے پاور ٹرانسفارمرز نصب کئے‘ترجمان لیسکو

اتوار 15 اکتوبر 2017 17:40

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے گزشتہ ماہ ستمبر میں مختلف گرڈ اسٹیشنز پر 40ایم وی اے کے پاور ٹرانسفارمر نصب کے جبکہ 3نئے 11کے وی فیڈرز کا بھی آغاز کیا گیا،نئے فیڈرز میں132 کے وی کوٹ رادھا کشن گرڈ سے 11 کے وی لاثانی فیڈر، 132 کے وی پتوکی گرڈ سے بھڈانہ فیڈر ، 132 کے وی دیپالپور گرڈ سے پپلی پہاڑ فیڈر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ ماہ 132کے وی شاہ کوٹ ، 132کے وی گرین ویو ، 220 کے وی نیو کوٹ لکھپت ، 132 کے وی ڈیفنس سمیت 220 کے وی کالاشاہ کاکو گرڈ اسٹیشن پر 40 ایم وی اے کی استعداد رکھنے والے نئے پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی گئی۔ قبل ازیں ان گرڈ اسٹیشنز پر 20/26 ایم وی اے کی صلاحیت کے حامل پاور ٹرانسفارمرز کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

لیسکو ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ کم صلاحیت کے حامل ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی وجہ سے ان علاقوں میں اکثر اوقات سسٹم پر لوڈ زیادہ ہونے کے باعث صارفین کو فورس لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج جیسی شکایات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب ایک وسیع علاقے کو ریلیف حاصل ہوا ہے، جو علاقے ان پاورٹرانسفارمرز کی تنصیب سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں ان میںڈھولا ننگل ، بھاگاوالی ، کھیرل ، میر پور ، کوٹ نظام دین ، موڑ ، دھارووالی ، ساہی فلنگ اسٹیشن ، آئیڈیل رائس ، رانا ٹیکسٹائل مل ، پنجاب کونکیسٹ ، مظہر سٹیل ، البشیر سٹیل ، ملک سٹیل ، رچنا گلاس ، بٹالہ سٹیل ، نشتر ، ڈیسکون ، نیو فیروز پور روڈ ، واک گلاس ، ڈھولوکی ، چوہنگ خورد ، یو بی ایل کا لونی ، گرین پارک ، بھٹہ چوک ، روہی نالہ ، مدینہ پارک ، کے کمرشل ، چرڈ ولیج ، اولڈ انڈسٹریل اور ایس ایس ایم ودیگرشامل ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لیسکوریجن میں ایسے تمام فیڈرز اور پاور ٹرانسفارمرز پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے جو سسٹم میں اوور لوڈنگ کا سبب ہیں اور جن پر لوڈ زیادہ ہونے کے باعث فورس لوڈشیڈنگ ناگریز ہوتی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ماہ132 کے وی کوٹ رادھا کشن گرڈ سے نئے 11 کے وی لاثانی فیڈر کا بھی آ ٓغاز کیا گیا جس کے باعث 11 کے وی سٹیI- فیڈر کو ریلیف حاصل ہوا، اس نئے فیڈرکے باعث کوٹ تاج ، پیمراتار ، چک 64-، معین آباد ، حاجی پارک کے علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری آئی ۔

انہوں نے بتایا کہ 132 کے وی پتوکی گرڈ سے نکلنے والے نئے بھڈانہ فیڈر سے دو اوور لوڈڈ فیڈروں 11 کے وی کچاپکا اور میگھا فیڈر کو ریلیف حاصل ہو ا جبکہ 132 کے وی دیپالپور گرڈ سے نکلنے والے نئے پپلی پہاڑ فیڈر کے باعث 11 کے وی سکارپ ، کینال اور پروببنا آباد فیڈروں کو ریلیف ملے گا۔لیسکو ترجمان کے مطابق ان دو نئے فیڈروں کے باعث منڈیکی ، جاگووالہ چک نمبر 40، بھڈانہ ، کھڈیاںچک نمبر 41، بلیر چک نمبر 46، شیخم ، دیا رام ، شریف والہ ، چک نمبر 46ڈی ، 47ڈی ، 48ڈی، 49ڈی، پپلی پہاڑ ، چک شاہ محمد ، بودلا اور چھبلے پورکے علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری آئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کنگن پور گرڈ کو 66 کے وی سے 132 کے وی پرمنتقل کیا گیا، 132Kvپرکنورٹ کیئے گئے اس گرڈسے ا ب تک 9فیڈر نکالے گئے ہیں جو مختلف علاقوں کو ریلیف فراہم کریں گے اور 11Kvکے جو فیڈر نکالے گئے ہیں ان میں منڈی ہیرا سنگھ ، ہاشم ، سراج دین ، ججل ، گندی روپ سنگھ ، طلس ، پی ایل یو اے ، شامکوٹ اور محمدیاں فیڈر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :