دینہ بائی پاس روڈ نکودر جہلم کے پاس ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اتوار 15 اکتوبر 2017 17:10

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) دینہ بائی پاس روڈ نکودر جہلم کے پاس ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

24 سالہ عقیل ظفر ولد ظفر اقبال اپنی موٹر سائیکل پر بائی پاس روڈ نکودر سے دینہ کی طرف جارہا تھا۔ راستے میں ٹرک کو کراس کرتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرایا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گیا ۔ ریسکیو 1122 نے نوجوان کی لاش کو سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :