معیشت پر مسائل اپنی جگہ مگر مل کر ان مسائل کو حل کیا جا سکتاہے،پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے مقابلے میں برآمدات کم ہو رہی ہیں ،وزیراعظم مداخلت کرتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس طلب کریں ، کراچی میں چاقو سے حملہ کرنے والے کو جلد گرفتار کیا جائے گا ، اس طرح کے ملزم نفسیاتی مریض ہوتے ہیں یہ کوئی گینگ نہیں ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 اکتوبر 2017 17:01

پٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ معیشت پر مسائل اپنی جگہ مگر مل کر ان مسائل کو حل کیا جا سکتاہے،پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے مقابلے میں برآمدات کم ہو رہی ہیں ،وزیراعظم مداخلت کرتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس طلب کریں ، کراچی میں چاقو سے حملہ کرنے والے کو جلد گرفتار کیا جائے گا ، اس طرح کے ملزم نفسیاتی مریض ہوتے ہیں یہ کوئی گینگ نہیں ہے ۔

وہ اتوار کو مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے این ایف سی ایوارڈ پر صحیح کام نہیںکیا ،وزیراعظم کو این ایف سے ایوارڈ سے متعلق خط لکھا ہے ، این ایف سی اجلاس نہیں ہو رہا وزیراعظم مداخلت کریں ، این ایف سی کا آخری اجلاس 2015میں ہوا تھا ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار این ایف سی اجلاس بلانے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیشت پر مسائل اپنی جگہ مگر مل کر ان مسائل کو حل کیا جا سکتاہے ،پیپلزپارٹی کی قیادت نے معیشت پر اپنا موقف دے دیا ہے ،معاشی حالات پیپلزپارٹی کے دور کے مقابلے میں برے ہیں ،پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے مقابلے میں برآمدات کم ہو رہی ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں چاقو سے حملہ کرنے والے کو جلد گرفتار کیا جائے گا ، اس طرح کے ملزم نفسیاتی مریض ہوتے ہیں یہ کوئی گینگ نہیں ہے ،ملزم ڈر کے مارے باہر نہیں نکل رہا اس لیے وارداتیں بھی فی الحال بند ہیں ۔