بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، دو سگے بھائی جاں بحق

اتوار 15 اکتوبر 2017 17:01

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق تحصیل گلی میں دو بھائی کسی کام کے لیے اپنے گھر سے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لاشوں کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دشمنی کاشاخسانہ ہوسکتی ہے ۔