ہنگو،پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، اہلکار سمیت تین ملزمان گرفتار

ملزمان نے دوران تفتیش پرائیویٹ سکول کے ٹیچر کے قتل کا اعتراف کر لیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 16:51

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) ہنگو پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔پولیس اہلکار سمیت تین ملزمان گرفتار۔ ملزمان نے دوران تفتیش پرائیویٹ سکول کے ٹیچر کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے بتایا کہ ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی میںگزشتہ دو ہفتے پہلے پرائیویٹ سکول ٹیچر حسیب علی کو زبح کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے حسیب علی کی لاش برآمد کر تے ہوئے ملزمان کی گرفتار کے لئے چھاپے شروع کئے جس کے نتیجے میں پولیس نے 8ملزمان کو گرفتار کر لیا تا ہم تفتیش کے دوران ایک اولڈ ایس پی ایل پولیس اہلکار سمیت تین ملزمان مدثر حسن،تصدق حسین،شاہ زیب الحسن نے سکول ٹیچر کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ دونوں فریقین کے درمیان زاتی تنازعہ چل رہا تھا جس پر گرفتار ملزمان نے سکول ٹیچر کو قتل کیا۔ یاد رہے کہ سکول ٹیچر حسیب علی کو 9ستمبر 2017کو اغواء کرتے ہوئے 3اکتوبر کو قتل کر کے سرکٹی لاش کو ابراہیم زئی کھیتوں میں پھینک دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :