کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت چاہتے ہیں،بیرسٹرسلطان محمود

دنیا بھر کے اندر موجو دکشمیر یوں کی آواز کو بلند ومتحد کرنے کیلئی27 اکتوبر کو برلن مارچ ہوگا، مقبوضہ کشمیر کے اندر لاکھوں لوگ قتل، اغواء، معذورکر دیئے گئے ہیں، ہمیں آزادکشمیر کے پرچم تلے ایک ہوکر تمام قسم کے نظریاتی، فکری اختلافات اور علاقائی، جماعتی برادری ازم کے تعصبات سے ترک کرکے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا ،تقریب سے خطاب

اتوار 15 اکتوبر 2017 16:50

�وٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے اندر موجو دکشمیر یوں کی آواز کو بلند ومتحد کرنے کے لیی27 اکتوبر کو برلن مارچ کا اعلان کیا ہے۔ دنیا اب کشمیریوں کو سننا چاہتی ہے اوریہ جاننا چاہتی ہے کہ کشمیری کیا چاہتے ہیں۔

پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق ہے لیکن پاکستان آج تک مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہ کرسکا جتنا اس کو کرنا چاہیے تھا ۔ ماضی میں کی گئی غلطی نظر انداز کی جاسکتی ہے لیکن اتنا بھی نہیں غلطی جرم ضعیفی بن جائے۔ انڈیا اپنے ایک قیدی جس نے پاکستان کے اند ر جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کررکھاتھا ، پکڑا گیا تو انڈیا اپنے قیدی کا معاملہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے گیا اور انڈیا اپنے قیدی کی آزادی کے لیے کتنابے چین ہے اور واویلا کررہا ہے جبکہ ادھر صورت حال یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر لاکھوں لوگ قتل، اغواء، معذورکر دیئے گئے ہیں جبکہ خواتین کی عصمت دری کے واقعات جاری ہیں لیکن پاکستان کی حکومت ہندوستان کے ان تمام مظالم کو نظرانداز کرکے مودی سرکار کے ساتھ تعلقات بنانے میں مگن ہے جس سے عیاں ہوتاہے کہ پاکستان کی قیادت کومسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ کوئی ہمدردی نہ ہے ۔

(جاری ہے)

د وسرے لفظوں میں موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں سے دستبردار ہورہی ہے اور جان چھڑا رہی ہے۔ ہم کشمیریوں کو اپنا مسئلہ خود اجاگر کرنا ہوگا اور اس کے لیے ہمیں آزادکشمیر کے پرچم تلے ایک ہوکر تمام قسم کے نظریاتی، فکری اختلافات اور علاقائی، جماعتی برادری ازم کے تعصبات سے ترک کرکے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا اور ا س کے لیے برلن مارچ سے کوئی بہتر موقع نہیں ہے۔

تمام کشمیریوں کو برلن مارچ کو مل کر کامیاب کرنا ہوگا اور دنیا پر یہ بات عیاں کرناہوگی کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت چاہتے ہیں۔کشمیری ایک قوم ہیں اور اپنی مرضی سے فیصلہ کرنا ا ن کا بنیادی انسانی حق ہے جوکشمیری حاصل کرکے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے روزنامہ صدائے چنار کی نویں سالگرہ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔

پروگرا م کی صدارت چوہدری امجد نے کی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری عبدالباقی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ قاری یعقوب سلطانی نے حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف کالم نگار تبارک سیّد ایڈووکیٹ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں قلم کی قسم کھائی ہے کہ قسم ہے قلم کی او رجو تم لکھتے ہو۔صحافت ایک عظیم اور مقدس پیشہ ہے۔ انسا ن کو لفظ لفظ کاذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

کیپٹن سلیم بٹ نے کہاکہ انہوں نے تھوڑا عرصہ قبل صحافت شروع کی اور اپنے بھائی سے صحافت سیکھی ہے ، صدائے چنار ایک خوبصورت اخبارہے ۔ فرحت عباس راہنما PPPنے کہا ہے کہ میڈیا کا ملکی سالمیت اور ترقی میں بنیادی کردار ہے ۔ میڈیا کے ساتھ ٹکرلینا معمولی بات نہ ہے۔ امجد چوہدری اور ان کی ٹیم کا اچھاکردار ہے۔سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

جماعت اسلامی آزادکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل محمو د الحسن چوہدر ی نے کہاکہ خبر چھاپنے سے پہلے خبر کی بابت تحقیق کر لینی چاہیے۔ صدائے چنار نے تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔اظہر ملک نے کہا کہ صحافیوں کے لیے قدم قدم پر مشکلات ہیں، پاکستان و آزادکشمیر میں صحافیوں پر تشدد، اغواء اور قتل جیسے واقعات عام ہیں، صحافیوں کو کوئی سہولت ، تحفظ حاصل نہ ہے۔

چو تھا ستون ہونے کے باوجود صحافیوں کی حالت قابل رحم ہے۔رمضان چغتائی نے کہا ہے کہ صحافی بن کر صحافتی فرائض انجام دینا معمولی بات نہ ہے۔ یہ راستہ اتنا کٹھن ہے، قدم قدم پر مشکلات ہیں اور صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ علاج معالجہ کی سہولتیں حاصل نہ ہیں ۔ حکومت کو صحافت کے شعبہ پر توجہ دیناہوگی۔سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب نے کہاکہ امجد چوہدری نے اخبار چلا کر عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔

ہم لوگوں نے امجد چوہدری اور اس کی ٹیم کے ساتھ تعاون نہ کیاہے ہم شرمندہ ہیں لیکن امجد چوہدری نے نہ صرف اخبار چلا کر حیران کیا ہے بلکہ یہ صحافیوں کی تنظیم کے وائس چیئرمین بھی بن گئے ہیں ، یہ ہمارے خاندان اور اہلیان کوٹلی کے لیے باعث عزت ہیں اور امجد چوہدری نے اہلیان کوٹلی کا نام روشن کیا ہے۔ڈاکٹر گوہر لطیف کالس نے کہاکہ وہ صدائے چنار کے مستقل قاری ہیں۔

صدائے چنار ایک مکمل اخبار ہے ، صدائے چنار کشمیریوں میں اتحاد کی علامت ہے۔ JKLFآزادکشمیر گلگت بلتستان زون کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی نے کہا کہ ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جس سے ہم صحافت کی ترقی اور چوہدری امجد اور ان کی ٹیم کے شا ندار کارناموں کو بیا ن کرسکیں۔بہر حال صدائے چنار کی ٹیم نے بڑی جانفشانی سے نہ صرف اخبار کو پروموٹ کیا بلکہ مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا ہے۔

میں اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کی مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں کی گئی شاندار اور جاندار جدوجہد کو سراہتاہوں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیرکو د نیا کے اندر اجاگر کیا جس کی وجہ سے دنیا مسئلہ کشمیر سے نہ صرف واقف ہوئی ہے بلکہ اب دنیا مسئلہ کشمیر کے حل میں بھرپور توجہ د ے رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بیرسٹر سلطا ن محمود کی قیادت میں آزاد ہوگااورکشمیریوں کو اس کا پیدائشی حق حق خود ارادیت ملے گا۔

بیرسٹر سلطان محمود کشمیری قوم کی پہچان، اتحاد کی علامت اور تحریک آزادی کشمیر کا بنیادی کردار ہیں۔ میں انہیں ان کی شاندار جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سالگرہ پروگرام میں سیّد مسرت حسین شاہ، چوہدری مطلوب ،عرفان چوہدری، نصیر راٹھور، محمد علی راٹھور، بابر بیگ، شاہنواز بٹ، یاسر حسن، محمد فاروق گوہر،سیّد وقاص شاہ، طارق ڈار، شبیر گیلانی، سکند رالرحمن راجہ، ڈاکٹر گوہر لطیف ، حنیف چوہدری ایڈووکیٹ، چوہدری شہزاد ایڈووکیٹ، چوہدری غفار، شمس سبحانی اوردیگر کثیر تعداد میںصحافیوں، وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوںافراد نے شرکت کی۔