اوکاڑہ میںسفید چھڑی کے عا لمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

اتوار 15 اکتوبر 2017 16:30

اوکاڑہ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) انٹرنیشنل سفید چھڑی ڈے کے سلسلہ میں پیرنٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن گنج شکر سپیشل ایجوکیشن کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سفید چھڑی ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار کے مہمان خصوصی اظہارالحق ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں ڈاکٹرظفراقبال ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن ،رائے محمد عارف سوشل ویلفیئر آفیسرتھے، پیرنٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور سکول ہذا کے بچوں نے سیمینار میں بھر پور شرکت کی جبکہ مقررین نے سفید چھڑی کی اہمیت پر روشنی ڈالی.سیمینار کے اختتام پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں این جی اوز ،اساتذہ ،اور سپیشل ایجوکیشن کے سٹاف نے شرکت کی�

(جاری ہے)