پاک پتن میںچوری کی مختلف وارداتوں میں شہر ی قیمتی اشیاء اور مال و زرسے محرو م

اتوار 15 اکتوبر 2017 16:30

پاکپتن۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء)چوری کی تین وارداتوں میںلاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پہلی واردات میں ایک چور نے پرانی سبزی منڈی کے شمس اسلام کے رکشہ سے 35000روپے مالیت کی دو بوریوں کھاد ،سات بویراں بیج چرا کر لے گیادوسری واردات میں چار چوروں نے چک 6-EBسے صغیر احمد کے کھیتوں سی150000روپے مالیت کے درخت چرا کر لے گئے تیسری واردات میں چار چوروں نے قصبہ قبولہ کے محمد اکرم کے احاطہ مویشیاں سی270000 روپے مالیت کی دو بھینس اور ایک گائے چرا کر لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔