عمرکورٹ، غریب درزی کے گھر میں رات گئے دیوالی کے پٹاخے سے آگ لگ گئی،لڑکی کے جہیزکاسامان جل کرخاکسترہوگیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 16:11

عمرکورٹ، غریب درزی کے گھر میں رات گئے دیوالی کے پٹاخے سے آگ لگ گئی،لڑکی ..
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) عمرکوٹ کے علاقے ڈھورونارو کے نزدیک گوٹھ کنھارمیں غریب درزی کے گھر میں رات گئے دیوالی کے پٹاخے سے آگ لگ گئی۔جس کے نتیجے میںلڑکی کے جہیزکاسامان جل کرخاکسترہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈ ھوروناروکے نزدیک گوٹھ کنھار میں غریب درزی دھنوبھیل کے گھرمیں بچوں کی جانب سے دیوالی کے پٹاخے چھوڑنے کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

اوردیکھتے ھی آگ نے پورے گھرکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔گھرمیں موجود بیٹی کے جہیزکے کپڑے،زیورات،بے نظیرانکم سپورٹ فارم دیگرسامان جل کرخاکستر ہوگیا۔آگ کے وقت گھرکے افراد کسی تقریب میں گئے ہوئے تھے، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ واضح رہے کہ متاثر درزی دھنوبھیل ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہے اور اس وقت اپنی بیٹی کی شادی کے لیے قرض لے کرشادی کی تیاری میں مصروف تھا۔آگ میں غریب کی خوشیاں بھی جل کرراکھ ھوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :