ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں ارم عظیم فاروقی

اتوار 15 اکتوبر 2017 16:11

ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں ارم عظیم فاروقی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف سے حال ہی میں راہیں جدا کرنی والی ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم پاکستان میں دوبارہ شمولیت کی خبروں کو بے بنیاد قراردے دیاہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میںارم عظیم فاروقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے رابطہ کیا تھا مگر شمولیت سے انکار کردیاہے۔ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف میراموقف بدلا نہیں، ایم کیو ایم میں شامل نہ ہونے کی وجوہات جلد بتائوں گی۔

متعلقہ عنوان :