خورشید شاہ نے کراچی کولاہورسے کہیں زیادہ محفوظ شہرقرار دے دیا

حکومت کی مدت اگرچارسال ہوتی توآج یہ مشکلات پیدا نہ ہوتیں،ترمیم کے بعد بھی نوازشریف وزیراعظم نہیں بن سکتے،نیب کا دائرہ کاربڑھانے پرمشاورت ہورہی ہے،معیشت پربات کرناعام آدمی کابھی حق ہے۔اپوزیشن لیڈرکی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اکتوبر 2017 15:58

خورشید شاہ نے کراچی کولاہورسے کہیں زیادہ محفوظ شہرقرار دے دیا
سکھر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء ) : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت چارسال ہوتی تویہ مشکلات پیدا نہ ہوتیں، ترمیم کے بعدبھی نوازشریف کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموارنہیں ہوگی، نیب کا دائرہ کاربڑھانے پرمشاورت ہورہی ہے،معیشت پربات کرناعام آدمی کابھی حق ہے، کراچی کولاہورسے کہیں زیادہ محفوظ شہرسمجھتا ہوں۔

انہوں نے آج سکھرمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی ناہلی کوسامنے لاناہوتا ہے۔ استعفیٰ دینا یا نہ دینا اخلاقیات کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب کا دائرہ کاربڑھانے پرمشاورت ہورہی ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ ترمیم کے بعد بھی نوازشریف کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموارنہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ معیشت پربات کرناعام آدمی کابھی حق ہے۔

(جاری ہے)

معیشت قرضوں پرنہیں بلکہ ریاست کے استحکام پرچلتی ہے۔درآمدات اور برآمدات کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔حکومت مستحکم نہیں ہوگی توملک کا نقصان ہوتاہے۔اداروں کے درمیان تصادم سے ریاست کمزورہوتی ہے۔ حکومت کی مدت چارسال ہوتی تویہ مشکلات نہ ہوتیں۔ہم نے پارلیمنٹ میں جمہوری تقاضوں کوپوراکرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی لاہورسے زیادہ محفوظ شہرہے۔کراچی میں میچ کیوں نہیں کروائے جاتے؟ انہوں نے کہاکہ سندھ میں صحت کے شعبے میں بڑا کام کیا گیا،5 ہزارمزید ڈاکٹرزبھرتی کیے جارہے ہیں۔