جب تک جوہری سمجھوتہ ہمارے مفادات کے حق میں رہے گا ہم اس کی پاسداری کریں گے،ایران

سمجھوتے کے فراہم کردہ امکانات سے استفادہ نہ کر سکنے کی صورت میں ہم جوہری توانائی کی پیداوار کو وہیں سے دوبارہ شروع کر دیں گے کہ جہاں ہم نے اسے چھوڑا تھا،ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ جب تک جوہری سمجھوتہ ہمارے مفادات کے حق میں رہے گا ہم اس کی پاسداری کرنا جاری رکھیں گے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے خطاب میں جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جو بیانات دئیے ہیں وہ جوہری سمجھوتے کے برعکس ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہیکہ اس سمجھوتے کے ساتھ ملک کی پیٹرول کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور اس سمجھوتے پر صرف امریکہ ہی نے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی نے بھی دستخط کئے ہیں۔وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ سمجھوتے کے فراہم کردہ امکانات سے استفادہ نہ کر سکنے کی صورت میں ہم جوہری توانائی کی پیداوار کو وہیں سے دوبارہ شروع کر دیں گے کہ جہاں ہم نے اسے چھوڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :