نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی چوری شدہ کار 48گھنٹوں بعد برآمد

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) بھارتی پولیس نے نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی چوری شدہ کار 48گھنٹوں بعد برآمد کرلی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی کارگزشتہ روز دہلی سیکریٹریٹ کے سامنے پارکنگ ایریا سے کار چوری ہوگئی تھی جو 48گھنٹے بعد غازی آباد سے برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

دہلی پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئیں جن میں کار چورصاف نظر آرہے ہیں ۔

غازی آباد کے پولیس سربراہ آکاش تومڑ نے بتایا کہ صاحب آباد تھانہ کو یہ اطلاع ملی کہ موہن نگر علاقے میں نیلے رنگ کی کار موجود ہے ۔اس طلاع پر پولیس وہاں پہنچ کرکارکو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تومڑ نے بتایا کہ ملزمان اس کار کو دہلی سے باہر لے جانا چاہتے تھے لیکن ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر تشہیر کی وجہ سے وہ گھبراگئے اور کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :