پشاور ریپڈ بس منصوبے کی مشینری پہنچ گئی، جمعرات کو افتتاح

چار سو جدید ائر کنڈیشنڈ بسیں پشاور کی سڑکوں پرچلیں گی

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:50

پشاور ریپڈ بس منصوبے کی مشینری پہنچ گئی، جمعرات کو افتتاح
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پشاور میں کروڑوں ڈالر کے ریپڈ بس منصوبے کیلئے بھاری مشینری پہنچا دی گئی، چینی انجینئرز بھی شہر میں موجود ، جبکہ 19 اکتوبر سے کام کا اغاز ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور ریپڈ بس منصوبہ پر عمل درآمد کے لیے ہیوی مشینری پشاور پہنچا دی گئی ہے جس میں لوڈر، ایکسویٹر ، مکسچر اور کرین شامل ہیں۔ وزیر اعلی پرویز خٹک 19 اکتوبر کو منصوبے کا افتتاح کرینگے۔ رپیڈ بس منصوبہ چمکنی سے حیات آباد تک 8 روٹس پر مشتمل اور 26 کلو میٹر طویل ہے۔منصوبے پر 48 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی جس کے تحت 400 جدید ائر کنڈیشنڈ بسیں پشاور کی سڑکوں پرچلیں گی۔ یہ جدید منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوگا جبکہ کھدائی کا عمل 19 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :