Live Updates

معیشت کی بات کرنے والو،معیشت تو رب کا فیصلہ ہے،کیپٹن (ر) صفدر

نوازشریف اٹک جیل کی طرح گھبرانا نہیں، نواشریف 2018ء میں پھراقتدارمیں ہوں گے،واجد ضیاء تم نے مجھے اپنی رپورٹ میں جھوٹا اور فراڈیا لکھا،تمہارا والیم 10ختم ہواجبکہ میرا والیم گیارویں شریف شروع ہوگیا، کیپٹن (ر) صفدر کی تقریب سے خطاب میں واجد ضیاء پربھی کڑی تنقید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اکتوبر 2017 15:31

معیشت کی بات کرنے والو،معیشت تو رب کا فیصلہ ہے،کیپٹن (ر) صفدر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء ) : سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرنے جے آئی ٹی ارکان کوایک بارپھرآڑے ہاتھوں لے لیا، واجد ضیاء تم نے مجھے اپنی رپورٹ میں جھوٹا اور فراڈ لکھا،تمہارا والیم 10ختم ہوا جبکہ میرا والیم گیارویں شریف شروع ہوگیا ہے،نوازشریف اٹک جیل کی طرح گھبرانا نہیں، نواشریف 2018ء میں پھراقتدارمیں آئیں گے،لوگ آج معیشت کی بات کرتے ہیں معیشت تورب کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے آج حسن ابدال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اماں بیگم کلثوم نوازکی طبعیت خراب ہے۔سب سے دعاؤں کی اپیل ہے کہ اللہ انہیں صحت یاب کرے۔انہوں نے واجد ضیاء پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واجد ضیاء تم مجھے جے آئی ٹی میں بلاکرجھوٹا اور فراڈ لکھتے ہو۔

(جاری ہے)

تم نے میری شخصیت اور میرے شفاف کیرئیرپرسوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ تمہارا والیم 10ختم ہوا جبکہ میرا والیم گیارویں شریف شروع ہوگیا ہے۔

اللہ کے ولیوں سے درخواست ہے کہ دعا کریں اللہ ان کی جھوٹی زبانیں بند کردے۔انہوں نے کہاکہ ہم پارلیمنٹ میں بیٹھے سیاست نہیں خدمت مصطفی ﷺ کررہے ہیں۔ لوگ آج معیشت کی بات کررہے ہیں معیشت تورب کا فیصلہ ہے۔ کیپٹن (ر) صفدرنے کہا کہ نوازشریف گھبرانا نہیں جیسے آپ اٹک قلعہ میں نہیں گھبرائے تھے۔انہیں تب پتاچلے گا جب نواشریف 2018ء میں پھراقتدارمیں آئیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات