رائے ونڈ سندر مانگاروڈ پر واقع ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں نے ایڈمن منیجر کو تشدد کرکے مار ڈالا

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) رائے ونڈ سندر مانگاروڈ پر واقع ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں نے ایڈمن منیجر کو تشدد کرکے مار ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملز ورکرز تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کررہے تھے ،اس دوران وہ ایڈمن منیجر نوازڈوگر کے کمرے میں گھس گئے ،جہاں ان کی تکرار میں شدت آنے سے ایڈمن منیجر آگ بگولا ہوگیا اور معاملہ بگڑتا گیا ،مزدوروں نے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کردیا اور نوازڈوگر کو طیش میں آکرتھپڑ مارے ،دل کا مریض45سالہ نواز ڈوگر اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا ، تھانہ سٹی رائے ونڈ نے سو سے زائد ملز ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :