پنجاب میںوفاق سے پی ایف سی شیئر نہ ملنے پر مالی بحران کا انکشاف

حکومت نے صوبے بھر میں سیوریج کی نکاسی آب، گلیوں کی پختگی، صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی ہزاروں سکیموں کیلئے مختص15 ارب کا بجٹ روک دیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پنجاب میںوفاق سے پی ایف سی شیئر نہ ملنے پر مالی بحران کا انکشاف جبکہ حکومت نے صوبے بھر میں سیوریج کی نکاسی آب، گلیوں کی پختگی، صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی ہزاروں سکیموں کے لیے مختص15 ارب کا بجٹ روک دیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے فنڈز کے حصول کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی اور خزانہ پنجاب کو خط لکھا گیا کہ خادم پنجاب سینی ٹیشن پروگرام کی مد میں یونین کونسل کے لیے رکھا گیا 15 ارب کا بجٹ جاری کیا جائے۔

پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر3 ہزار سے زائد یونین کونسلز کا بجٹ روک دیاصوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ کے چیئرمین جہانزیب خان نے محکمہ بلدیات کی جانب سے لکھے خط پر جواب دیا ہے کہ اس سکیم پر مختص شدہ بجٹ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بغیر جاری نہیں ہو سکتاذرائع کے مطابق بجٹ میں رکاوٹ، مالی بحران اور وفاق سے پی ایف سی شیئر نہ ملنے پر بجٹ روکا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :