حکومت نے معاشرے کے غریب طبقوں کیلئے صحت انصاف کارڈ سکیم شروع کی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:31

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) وزیراعلی ٰخیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشرے کے غریب طبقوں کیلئے صحت انصاف کارڈ سکیم شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد اس سکیم سے فائدہ اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے محکمے سے سیاست ختم کردی گئی ہے۔