Live Updates

تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئی ہے، عمران خان اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرکے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں،امیرمقام کا تقریب سے خطاب

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئی ہے اور اسکے سربراہ عمران خان اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرکے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے عوام کے بنیادی مسائل کو نظرانداز کردیا ہے اور انہوں نے ڈینگی سے متاثرہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرنا بھی گوارہ نہیں کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات