قائدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان تحریکِ آزادی اور تحریکِ استحکام پاکستان کا روشن باب ہیں ،صدر مملکت

انھوں نے اپنی جان پاکستان پر قربان کر دی صدر مملکت ممنون حسین کاقائد ِملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی66ویں یوم ِشہادت پر پیغام

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) قائدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان تحریکِ آزادی اور تحریکِ استحکام پاکستان کا ایک روشن باب ہیں جو پاکستان کے لیے جیئے اور پاکستان پر ہی انھوں نے اپنی جان قربان کر دی۔

(جاری ہے)

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی پُرخلوص اور انتھک معاونت اور تحریکِ آزادی کے لیے مثالی ایثار اور قربانیوں پرپوری قوم انھیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

اس حقیقت میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک ہم نے بحیثیت قوم جو ترقی کی، اس کی مضبوط بنیاد شہید ملت اور ان جیسے دوراندیش اور عظیم قائدین کے افکار اور تاریخی جد وجہد نے فراہم کی۔ اس امر میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ قوم ان کی بصیرت سے رہنمائی حاصل کرکے اپنے موجودہ بحرانوں سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔