کنٹرول لائن پربسنے والے کشمیریوںکے حوصلے بلندہیں‘ کشمیری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘ بھارت کومقبوضہ کشمیرمیںکشمیری ناکوںچنے چبوارہے ہیں‘ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی واضح شکست دیکھ کر لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوںپربزدلانہ کاروائیاںکر رہا ہے ‘ غیرت مندکشمیری آزادی اورپاکستان سے الحاق کی خاطر اپنی جانوںکے نذرانے دے رہے ہیں

آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے کہاہے کہ کنٹرول لائن پربسنے والے کشمیریوںکے حوصلے بلندہیںکشمیری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںبھارت کومقبوضہ کشمیرمیںکشمیری ناکوںچنے چبوارہے ہیںآج مقبوضہ کشمیرکے اندرکشمیری نوجوان مختلف چوکوںچوراہوںمیںپاکستان سے محبت کااظہارکرتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرارہے ہیںاورپاکستان زندہ بادکے نعرے لگارہے ہیںبھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوںپربزدلانہ کاروائیاںکرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ کشمیری ڈرنے،جھکنے اوربکنے والے نہیںغیرت مندکشمیری آزادی اورپاکستان سے الحاق کی خاطر اپنی جانوںکے نذرانے دے رہے ہیں لاکھوںمائوںبہنوںبیٹیوںکاخون رائیگاںنہیںجائے گامقبوضہ کشمیرکے اندربچے بوڑھے خواتین پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاکربھارت پرواضح کررہے ہیںکہ وہ پاکستان کاحصہ تھے ہیںاورآزادہوکربھی پاکستان کے ساتھ رہیںگے کنٹرول لائن اورمقبوضہ کشمیرمیںشہیدہونے والے بچے قربانیاںدے کرحضرت امام حسین ؑ کی تاریخ میںدی جانے والی قربانی کی یادتازہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روز نکیال سیکٹرپربھارتی افواج کی طرف سے نہتے شہریوںپرکی جانے والی فائرنگ کے نتیجہ میںہمایوں ولد کبیرعمر12سا ل سکنہ دھروتی اورسعدولدخلیل عمر7سال سکنہ دھری ڈبسی کی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ کشمیری غیرت منداوربہادرقوم ہیںبھارت نہیںجانتاکہ وہ کس قوم کوللکاررہاہے انہوںنے بھارت کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے اورمعصوم کشمیریوںپر گولہ باری کوبندکرے ورنہ بھارت کومعصوم اوربے گناہ کشمیریوںکے ایک ایک خون کے قطرے کاحساب دیناپڑے گاانہوںنے کہاکہ بھارتی افواج کی فائرنگ کاجواب ہماری جرات منداوربہادرافواج پاکستان بھرپورطریقے سے دے رہی ہیںبھارت اسلام دشمن قوتوںکے سہارے پاکستان کی مسلح افواج اورپاکستانی قوم کے جذبے کے سامنے ریت کی دیوارثابت ہوگاکشمیرکابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہے اوروقت آنے پردشمن کی جارحیت کاپاک فوج کے ہمراہ جواب دینے کوتیارہے انہوںنے نکیال سیکٹرپربھارتی افواج کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری بھارتی مظالم اوربے گناہ شہریوںپرکی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کانوٹس لے انڈین آرمی کی طرف سے نہتی کشمیری مائوںبہنوںپرظلم وستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیںکشمیری مائوں بہنوںکی سروںکی چٹیاکاٹنابھی معمول بن گیاہے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرکے اندرجبراقبضہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکوچھائونی میںبدلاہواہے اورانسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیںمقبوضہ کشمیرکے حریت رہنما،طلباء وطالبات،نہتے کشمیری پاکستان سے محبت کے جرم میںقیدوبندکی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے جانوںکے نذرانے پیش کررہے ہیںقائداعظم کے خواب کشمیربنے گاپاکستان کوانشاء اللہ تعالیٰ ضرور پوراکرینگے مقبوضہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گااقوا م عالم مقبوضہ کشمیرمیںبگڑتی ہوئی صورتحال اورنہتے کشمیریوںپرڈھائے جانے والے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج کوواپس بلائے کشمیری عوام سترسال سے اپنے حق کی جنگ لڑرہے ہیںآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے مسلم دنیاکوبھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بندباندھناچاہیے جنوبی ایشیاء کوتباہی سے بچانے کے لیے مسئلہ کشمیرکاحل بہت ضروری ہے۔

کشمیرکی حریت رہنماپاکستان سے محبت کے جرم میںقیدوبندکی صعوبتیںجھیل رہے ہیںکشمیرکے ہرفردخواہ ومردہویاعورت بچہ ہویابوڑھاسب نے قربانیاںدی ہیںان کی قربانیوںکااعتراف پوری امت مسلمہ کررہی ہے کشمیری مائوںبہنوںکی بے حرمتی بھارتی فوج نے معمول بنالیاہے ہم ا س قوم کے سپاہی ہیںجس کی ایک بہن للکارپرہم نے پوراہندوستان فتح کرلیاتھااوردنیاکوبتادیاتھاکہ مسلمان سب برداشت کرسکتاہے لیکن مائوںبہنوںکی بے حرمتی نہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیری اپنے بنیادی حق آزادی کی جنگ لڑرہے ہیںاوروہ وقت دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گالاکھوںمائوںبہنوںبیٹیوںبزرگوںبچوںکی قربانیوںکاخون رنگ لائے گا۔