ڈسٹر کٹ پولیس اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

پاکستان آرمی کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ پولیس کو شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:21

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) ڈسٹر کٹ پولیس اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ ،پاکستان آرمی کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ پولیس کو شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ذوالفقار بابر کی خصوصی آمد ، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ میچ کروانے پر ڈسٹرکٹ پولیس کے سپورٹس منیجر رائو محمد اشفاق کو پولیس اور آرمی افسران کی شاباش۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ اور پاکستان آرمی کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اوکاڑہ سپورٹس اسٹیڈیم میںدوستانہ میچ ہو ا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ذوالفقار بابر ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کامران ظفر ، ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد اصغر ڈوگر ، ریجنل یونین آف جر نلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ، صدر سٹی پر یس کلب ( رجسٹرڈ) اوکاڑہ محمد مظہر رشید چوہدری ، عامر کشورودیگر تھے ۔

(جاری ہے)

سخت مقابلہ کے بعد پاکستان آر می کی ٹیم نے ڈسٹر کٹ پولیس اوکاڑہ کو شکست دے دی مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار بابر نے کہا کہ ملکی سرحدوں پر دشمن کا مقابلہ کرنے والوں اور ملک کے اندر خاموش دشمن کا مقابلہ کرنے والوں کے درمیان دوستانہ میچ دیکھ کر بہت خوشی ہو ئی ، تمام اداروں کو کرکٹ سمیت تمام کھیلوں پر توجہ دینا ہو گی ، قومی کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے ، انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی سے مستقبل میں کرکٹ کو فائدہ ہو گا ۔ میچ کے بہترین انتظامات کروانے پر ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ اور پاکستان آرمی اوکاڑہ کینٹ کے افسران نے ڈسٹر کٹ پولیس کے سپورٹس منیجر رائو محمد اشفاق کو شاباش دی ہے

متعلقہ عنوان :