ایل او سی پر فائرنگ بھارتی بدترین دہشتگردی ہے‘بھارتی انتہاپسندحکمرانوں کی روش انتہائی غلط اور پورے خطے کیلئے خطرے کا باعث ہے، کشمیری مجاہدین کو آزادکر دیا جائے تو مودی کا دماغ ٹھکانے لگا دینگے

انصارالامہ کے نائب امیر مولانا محمد سجاد شاہد کا بیان

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ایل او سی پر فائرنگ بھارتی بدترین دہشتگردی ہے‘بھارتی انتہاپسندحکمرانوں کی روش انتہائی غلط اور پورے خطے کیلے خطرے کا باعث ہے، کشمیری مجاہدین کو آزادکر دیا جاے تو مودی کا دماغ ٹھکانے لگا دینگے‘ کشمیر پاکستان کیلے زندگی موت کا مسلہ ہے،پاکستان کو جارحانہ خارجہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے،loc پر بھارتی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیا جاے ان خیالات کا اظہار انصارالامہ کے نائب امیر مولانا محمد سجاد شاہد نے کیا انہوں نے کہا بھارت پاکستان کے امن کا دشمن ہے،انہوں نے کہا کے کشمیر کی آزادی کیلے ہمیں اپنی جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا انہوں نے کہا پوری دنیا کے اندر مسلمان اسوقت مظلوم ہیں ،اس مظلومیت کی زندگی سے نکلنے کیلے واحد راستہ جہاد فی سبیل اللہ ہے ، مسلمان جہاد کے مقدس فریضہ کو اپنا لیں وہ دن دور نہیں کے پوری دنیا پر غالب ہونگے ،آپ ؐ کا فرمان ہے جب تم جہاد کو چھوڑو گے تو تم پر زلت مسلت کر دی جاے گی ،کشمیری مجاہدین کے ہاتھ مظبوط کیے جائیں تو انشائاللہ وہ دن دور نہیں کشمیری آزادی کا سانس لینگے