افغان ایئر فورس کو امریکی بلیک ہاک جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کر دیے گئے

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:01

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) امریکا کی جانب سے افغان ایئر فورس کے لیے بلیک ہاک جنگی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ فراہم کر دی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان فضائیہ کو(آج ) 159 بلیک ہیلی کاپٹرز فراہم کیے جائیں گے۔ ہیلی کاپٹرز قندھار ایئر فیلڈ پر افغان فوج کے حوالے کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکی فوج کے ایک اعلی افسر کرنل ارمانڈو فیٹئیر کا کہنا تھا کہ اب افغان فوج کو اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان ہیلی کاپٹر کی فوج میں شمولیت کے بعد افغان فوج کے زیر استعمال چالیس سے زائد پرانے روسی ساختہ ہیلی کاپٹرز Mi-17 کا استعمال ترک کر دیا جائے گا۔ امریکا کی جانب سے سن 2024 تک تمام 159 ہیلی کاپٹرز فراہم کیے جائیں گے۔