افغان طالبان نے امریکی کینیڈین جوڑے کے بچی کی ہلاکت اور جنسی زیادتی کے الزامات مسترد کردیئے

جوشوا بوئل وہی بیان دے رہا ہے جو اس کو یاد کرایا گیا ہے،یہ ہماری تحریک کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہے،ترجمان

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:00

افغان طالبان نے امریکی کینیڈین جوڑے کے بچی کی ہلاکت اور جنسی زیادتی ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) افغان طالبان نے امریکی کینیڈین جوڑے کی جانب سے بچی کی ہلاکت اور جنسی زیادتی کے الزامات مسترد کردیئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے امریکی کینیڈین جوڑے کے اس بیان کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان نے حراست کے دوران ان کی بچی کو ہلاک اور عورت کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

(جاری ہے)

امریکی خاتون کے کینیڈین شوہر جوشوا بوئل نے رہائی کے بعد ٹورونٹو پہنچ کر بیان دیا تھا کہ اغوا کے دوران اس کی بیوی کا ریپ اور ایک بچی کو قتل کیا گیا تھا۔ اتوار کو جاری کی گئی ایک ای میل میں طالبان نے جوشوا بوئل کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہی بیان دے رہا ہے، جو اس کو یاد کرایا گیا ہے۔ طالبان نے یہ بھی کہا کہ یہ ان کی تحریک کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ امریکی کینیڈین جوڑے اور ان کے تین بچوں کو گیارہ اکتوبر کو پاکستانی فوج نے رہائی دلائی تھی۔

متعلقہ عنوان :