صومالیہ میں خودکش ٹرکحملہ، 90 افراد کی ہلاکت کی تصدیق،120زخمی ،بیشتر کی حالت نازک مزید ہلاکتوں کا خدشہ

بارود سے بھرے ہوئے ٹرک سے کیا گیا خود کش حملہ اتنا شدید تھا کہ دور دور تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،حملے میں کئی بسیں اور100 سے زائد کاریں بھی تباہ ہوئیں،سیکورٹی حکام

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:00

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کیے گئے خودکش ٹرک حملے میں 90 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی، حملے میں دیگر 120 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش ٹرک حملہ کیا گیا جس میں 90 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی، حملے میں دیگر 120 افراد زخمی ہوئے۔

۔ اس حملے میں کئی بسیں اور100 سے زائد کاریں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ صومالی وزیر اطلاعات عبدالرحمن یاریسو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری الشباب نامی عسکری گروپ پر عائد کی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بارود سے بھرے ہوئے ٹرک سے کیا گیا خود کش حملہ اتنا شدید تھا کہ دور دور تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :