لاہور ایئر پورٹ پر مسافر سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

ملزم لطیف کوکراچی سے غیرملکی پروازسے مدینہ جاناتھا‘اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران مسافر سے ڈیڑھ کلوہیروئن برآمد،میڈیا رپورٹس کے مطابق نارووال کا رہائشی ملزم لطیف پی آئی اے کی پروازسے کراچی جارہاتھا، اے ایس ایف نے شک پڑنے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی تو بیگ کے خفیہ خانوں سے ہیروئن کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ،ملزم لطیف کوکراچی سے غیرملکی پروازسے مدینہ جاناتھا،اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :