معیشت بارے بیان کا مقصد کسی کی دل آزادی نہیں تھا‘ہر فوجی کی عزت کرتے ہیں ‘آپریشن ردالفساد کرنے والی پاک فوج پر فخر ہے

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی واشنگٹن سے وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ ہر فوجی کی عزت کرتے ہیں اور انہیں آپریشن ردالفساد کرنے والی پاک فوج پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن سے پاکستان واپسی کیلئے آنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا انہیں فخر ہے کہ پاک فوج آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہی ہے جبکہ حکومت دہشتگردی کے خلاف اس جنگ کیلئے فنڈز مہیا کر رہی ہے۔اپنے حالیہ بیان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ان کے بیان کا مقصد کسی کی دل آزادی نہیں تھا ، وہ پاکستان کے ہر فوجی کی عزت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :