تنظیم الاعوان آزاد کشمیر کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور سیز فائر لائن پر بھارتی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) تنظیم الاعوان آزاد کشمیر کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب عظیم الشان کنوشن/جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کی اہم شخصیات کی شرکت۔برما میں مسلمانوں کی نسل کشی،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور سیز فائر لائن پر بھارتی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت۔

کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور پاکستان سے محبت پر خراج تحسین۔شہداء کو خراج عقیدت پیش،ملک کے دفاع،سلامتی کیلئے مسلح افواج کی خدمات کو خراج تحسین۔بلا تخصیص خدمت خلق کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم۔فلاحی اور رفاعی کاموں کیلئے فنڈز قائم کرنے کا اعلان۔ایمبولینس دینے کا فیصلہ۔مشتاق احمد جوش کو بہترین خدمات پر تنظیم الاعوان پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل دینے کا اعلان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تنظیم الاعوان آزاد کشمیر کے نو منتخب عہدیداران صدر ڈاکٹر ذوالفقار علی اعوان،سیکرٹری، چیئرمین قاضی صابر حسین، چیف آرگنائزر ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت عبدالقیوم خان،سیکرٹری جنرل عبدالرزاق اعوان ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات محمد شبیر اعوان،سیکرٹری مالیات امجد اعوان اور دیگر نے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی صدر تنظیم الاعوان پاکستان امجد حسین علوی،چیف آف اعوان ملک صفدر علی اعوان تھے۔جبکہ صدارت مشتاق احمد جوش نے کی۔مہمان خصوصی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔تقریب سے مہمان خصوصی امجد علوی،صفدر اعوان،مشتاق احمد جوش،ڈاکٹر قاضی ذوالفقار علی اعوان،ممبر کشمیر کونسل ملک پرویز اعوان، وائس چیئرمین پاکستان ملک شوکت حیات اعوان،سیکرٹری جنرل عبدالرزاق اعوان ایڈووکیٹ،سلیم اعوان،عبدالقیوم اعوان،امجد اعوان،میجر(ر)گل زمان اعوان،محمد عمر اعوان،وحید اعوان، قاضی صابر،پروفیسر طفیل علوی،لیاقت علی اعوان،پروفیسر افضل اعوان،نوید الرحمان خیالی،بلال عرف باوا،صوبیدار(ر)محمد اعظم اعوان سمیت درجنوں معززین نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری برادری کی تحریک پاکستان،تحریک آزادی کشمیر،تحریک تکمیل پاکستان کیلئے لازوال اور تاریخی قربانیاں ہیں۔جنہیں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے۔اب بھی ہمیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قومی امور میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔اعوان مدد گار ہوتا ہے اور مددگاری کا سلسلہ جو کہ ہمارا طرہ امتیاز ہے جاری وساری رکھنا ہو گا۔

ہمارے لیے تمام قبائل قابل احترام ہیں آزاد کشمیر کے طول وعرض میں مقیم برادری کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔شعور بیدار کرنے کیلئے ضرورت ہے۔تعلیم اور روزگار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس انداز میں نوجوان ہاتھوں میں پاکستانی پرچم بلند کیے سینے پر گولیاں کھا رہے ہیں اور پاکستانی پرچم میں دفن ہو رہے ہیں اور آزاد کشمیر میں سرحدی علاقوں میں اپنے گھروں کو مورچوں کی حفاظت کراتے ہیں اس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی عوامی ان کی سیاسی،سفارتی،اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے تنظیم الاعوان کے نو منتخب صدر اور سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں پروگرام میں شرکت پر مرکزی زعماء اور آزاد کشمیر کے دس اضلاع سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔