ْمسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘مسئلہ کشمیر اس وقت فلیش پوائنٹ بن چکا ہے ‘آئے روز مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق امیدوار اسمبلی راجہ نہیب ٹھاکرکی بات چیت

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:31

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) سابق اُمیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکرنے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے مسئلہ کشمیر اس وقت فلیش پوائنٹ بن چکا ہے آئے روز مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی انشاء اللہ کشمیر بہت جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔

ان خیالات کا اظہارسابق اُمیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکرنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا حل ناگزیر ہو چکا ہے پاکستان او ر بھارت مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات سے حل کریں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ظلم و ستم کے پہاڑ تو ڑ رہی ہے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی گئی ہے جتنے مظالم اس وقت کشمیریوں پر ڈھا جائے رہے ہیں اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوج نے بارود کا ڈھیر بنا دیا ہے کشمیریوں کی نوجوان نسل کو گولیوں اور بارود سے ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی مظام کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو بڑی ایٹمی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے اگر ایسا ہوا تو پوری دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا اقوام متحدہ فی الفور مسئلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے اور جنوبی ایشیاء کے امن کو تباہ ہونے سے بچایا جائے ۔