سفید چھڑی ڈے ،پیرنٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن گنج شکر سپیشل ایجوکیشن کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:22

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) انٹرنیشنل سفید چھڑی ڈے کے سلسلہ میں پیرنٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن گنج شکر سپیشل ایجوکیشن کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سفید چھڑی ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار کے مہمان خصوصی اظہارالحق ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں ڈاکٹرظفراقبال ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن ،رائے محمد عارف سوشل ویلفیئر آفیسرتھے پیرنٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور سکول ہذا کے بچوں نے سیمینار میں بھر پور شرکت کی مقررین نے سفید چھڑی کی اہمیت پر روشنی ڈالی.سیمینار کے اختتام پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں این جی اوز ،اساتذہ ،اور سپیشل ایجوکیشن کے سٹاف نے شرکت کی ۔