پراونشل کو آپریٹو بنک کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرکرنے کے سلسلہ میںعملی اقدامات کا جائزہ

حکومت پنجاب اگلے دس ماہ میں 3لاکھ 50ہزار خاندانوں میں 8ارب روپے مالیت کے بلاسود قرضہ جات فراہم کریگی

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑنے کہا ہے کہ پراونشل کو آپریٹو بنک کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرکرنے سلسلہ میںعملی اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے اس سلسلہ میں محکمہ کو سمری تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ یہ ڈیلی ویجز ملازمین اپنی خدمات بہتر طریقہ سے ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اگلے دس ماہ میں 3لاکھ 50ہزار خاندانوں میں 8ارب روپے مالیت کے بلاسود قرضہ جات فراہم کرے گی اور وزیراعلیٰ خودروزگار سکیم کے تحت صوبہ پنجاب کے 36اضلاع کے 20لاکھ خاندانوں کو مجموعی طور پر 43ارب50کروڑ روپے مالیت کے بلاسود قرضہ جات فراہم کئے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ 43ارب روپے مالیت کے بلاسود قرضے میرٹ کی بنیاد پر مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سکیم وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی دوردراز علاقوں میں مقیم خاندانوں کو مالی اعانت فراہم کر کے انہیں معاشی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی جانب ٹھوس پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈویلپمنٹ ویژن ان کی مدبرانہ اور دوراندیشانہ عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے۔خودروزگار سکیم 2مرحلوں پر مشتمل ہے اور اس کے پہلے مرحلہ میں 16لاکھ50ہزار سے زائد خاندانوں کو 35ارب 50کروڑ روپے مالیت کے قرضہ جات تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ اگلے مرحلہ میں3لاکھ50ہزار خاندانوں میں 8ارب روپے مالیت کے بلاسود قرضہ جات اگلے دس ماہ میں تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :