قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس (آج) کو ہوگا

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس (آج)پیر کو ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز (پپس) کے سابقہ دفتر)پی آر سی )ہال پارلیمنٹ لاجز میں چیرمین ملک ابرار کی صدارت میں11بجے ہوگا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان اورواپڈا کے اشتراک سے زیر تعمیر سد پارہ ڈیم کو درپیش مسائل پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں گلگت سکردو روڈ کی تعمیر میں عملی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :