اضلاع میں جدید زرعی مشینری سینٹر بنانے کے منصوبے پر عمل شروع

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء)حکومت پنجاب کاشتکاروں کی معاشی بہتری اور ان کی زرعی پیداوار میں مجموعی اضافہ کے لئے صوبے کے تمام اضلاع میں نجی شعبے کے اشتراک سے اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل زرعی مشینری سروس سینٹرز قائم کرنے کے منصوبہ پر عمل شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

یہ مراکز جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے فار م کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہونگے۔

بہتر ٹیکنالوجی اور موثر خدمات کے نتیجے میں کسانوں کی معاشی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ اس منصوبے پر 1ارب 80کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ رحیم یار خان، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولنگر، وہاڑی، شیخوپورہ، بہاولپور، گوجرانوالہ، قصور، جھنگ، سرگودھا، اوکاڑہ، خانیوال، مظفرگڑھ، لودھراں، ملتان، چکوال اور ڈی جی خان میں یہ مراکز قائم کریں گے۔