حکومت پنجاب کا کسان کے گھرگھر خوشحالی لانے کیلئے ایک اور انقلابی پروگرام کا اعلان

کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر فوری سبسڈی کی فراہمی شروع ،52لاکھ کسان مستفید ہوں گے

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) حکومت پنجاب نے کسان کے گھرگھر خوشحالی لانے کے لئے ایک اور انقلابی پروگرام کا اعلان کردیا ، خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت اس نئے پروگرام سے پنجاب کے 52لاکھ کسان مستفید ہوں گے ، خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت زرعی شعبہ میں ایک اور انقلابی قدم اٹھا کر کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر فوری سبسڈی کی فراہمی شروع ہے ، سستی کھاد سے زرعی اجناس پر کسان کی لاگت کم ہوسکے گی اور کھاد کی کمی سے فصل کی پیداوار میں کمی کا خدشہ بھی ختم ہوگیا، ڈی اے پی کی فی بوری پر150روپے کی سبسڈی فراہمی شروع کردی گئی ہے ، محکمہ زراعت کسان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اسے ہر وہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جو اس کی پیداواری لاگت کو کم کرسکے، اس سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کے لئے غیر رجسٹر ڈکسان آج ہی پنجاب زرعی ہیلپ لائن پر فون کرکے اپنی رجسٹریشن کروائیں غیر رجسٹرڈ کسان سبسڈی اور دیگر معمومات حاصل کرنے کے لئی0800-15000 080029000پر کال کریں ، جبکہ رجسٹر ڈ کاشتکارسیکریچ کارڈ نمبر سپیس شناختی نمبر کارڈ نمبر8070پر بھیجیں اور تصدیقی پیغام موصول ہونے پر قریبی موبائل شاپ پر میسج دیکھا کر رقم وصول حاصل کریں، یہ سبسڈی صرف پنجاب کے کسانوں کے لئے ہے ،ہر کسان ڈی اے پی کھاد کی20بوریوں تک سبسڈی حاصل کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :