سیزن 2017-18 ء کے دوران برازیل کی اجناس کی پیداوار 6 فیصدکم ہونے کا امکان

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:00

سائو پائولو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) برازیل نے کہا ہے کہ سیزن 2017-18 ء کے دوران اس کی اجناس کی پیداوار میں 6 فیصد کمی کا امکان ہے جس کی وجہ خراب موسم ہے۔محکمہ اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق آئندہ سیزن کے دوران کاشتکاروں کی جانب سے مکئی اور سویابین کی کاشت نسبتا کم رہے گی جس کی وجہ حالیہ مہینوں کے دوران بارشوں کا نہ ہونا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیزن 2017-18 ء کے دوران اجناس کی پیداوار224.1 اور 228.2 ملین ٹن کے درمیان رہنے کی توقع ہے جو پچھلے سیزن کے دوران 238.5 ملین ٹن رہی تھی۔پیداوار میں کل 6 فیصد کمی کا امکان ہے۔سویا بین کی پیداوار اجناس کی کل ملکی پیداوار کا 89 فیصد رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ سیزن کے دوران سویابین کے زیرکاشت رقبہ 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 35.2 ملین ہیکٹر رہنے کی توقع جبکہ پیداوار 106 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔اسی دوران مکئی کے زیر کاشت رقبہ 10.1 فیصد کم ہونے جبکہ پیداوار 92.3 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔مکئی کے زیر کاشت رقبے میں کمی کی وجہ خشک سالی کی وجہ سے کاشتکاروں کی سویابین کی کاشت میں دلچپسپی ہے۔