جون کے دوران کافی درآمد کرنے والے ملکوں کے پاس کافی کے ذخائر میں اضافہ ہوا، ماہرین

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:00

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ماہرین نے کہا ہے کہ جون کے دوران کافی درآمد کرنے والوں کے پاس اس کے ذخائر آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے تھے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کافی آرگنائزیشن کی جانب سے جاری ماہانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق جون کے اختتام پر کافی درآمد کرنے والے ملکوں کے پاس کافی کے 60 کلوگرام کے 25.4 ملین بیگ موجود تھے جو جون 2009 ء کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔کافی کے سب سے زیادہ ذخائر اس کے بڑے درآمد کنندگان امریکا اور یورپی ملکوں کے پاس رہے۔