آئندہ سال کے دوران خام تیل کی پیدا وار میں اضافہ نہیں کرسکتے،اوپیک

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) تیل پیداکرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال کے دوران اپنی پیدا وار میں اضافہ نہیں کرسکتی جس کی وجہ بعض غیر اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداوار اور سپلائی میں اضافہ ہے۔اوپیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گنور نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا کہ پیداوار میں اضافہ کرنے کی ضرورت تب ہو جب اس کی سپلائی میں کمی نظر آئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اوپیک اور بعض غیر اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کے باوجود عالمی آئل سٹاک میں 25 فیصد کمی ہوئی تاہم یہ عالمی ضرورت سے اب بھی اوسطا 145 ملین بیرل زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2016 ء کی نسبت 2017 ء کی صورتحال مختلف ہے۔بعض نان اوپیک ملک اپنی پیداوار اور سپلائی میں اضافے کے رجحان پر عمل پیرا ہیں اس صورتحال میں اوپیک 2018ء میں تیل کی پیداوار میں اضافے کا رسک نہیں لے سکتی۔

متعلقہ عنوان :