سوات،مینگورہ اور گردونواح میں 4.3 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اکتوبر 2017 13:54

سوات،مینگورہ اور گردونواح میں 4.3 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا ..
سوات(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء ) : سوات،مینگورہ اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے باعث لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے اپنے گھروں اوردکانوں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 4.3 جبکہ زلزلے گہرائی 117 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش  کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :