ٹرمپ کی جوہری معاہدے بارے پالیسی سے تیل کی قیمتیں متاثر نہیں ہوں گی، ایران

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:30

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ایران کے وزیر تیل بیڑن نامدار زنگنہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے پر امریکی صدر کے سخت موقف سے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت پر واضح اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر تیل نے کہا ہے کہاس وقت ایران اور چھ بڑی طاقتیں بھی عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں سے متاثر ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ جمعہ کو ایرانی جوہری ڈیل پر سخت پالیسی اپناتے ہوئے اس کی سالانہ توثیق نہیں کی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ ڈیل امریکی مفاد میں نہیں اور ایران بھی اس پر پوری طرح کاربند نہیں ہے۔ ٹرمپ نے یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ وہ اس ڈیل کو منسوخ بھی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :