صومالیہ کے دارالحکومت میں خود کش حملہ، 50 ہلاک

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:30

موغا دیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کیے گئے خودکش ٹرک حملے میں کم از کم 50 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس حملے میں 80 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

اس حملے میں کئی بسیں اور ایک سو سے زائد کاریں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ صومالی وزیر اطلاعات عبدالرحمٰن یاریسو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری الشباب نامی عسکری گروپ پر عائد کی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بارود سے بھرے ہوئے ٹرک سے کیا گیا خود کش حملہ اتنا شدید تھا کہ دور دور تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

متعلقہ عنوان :